اسرائیلی فوج کی جنوبی لبنان میں فضائی حملے، 10 افراد جاں بحق
بیروت: (دنیا نیوز) اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر ایک بار پھر شدید گولہ باری کردی، جس کے نتیجے میں خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔
لبنان کی وزارتِ صحت نے بتایا ہے کہ جنوبی لبنان میں ہونے والے اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 10 افراد جاں بحق ہوئے، جن میں 6 امدادی کارکن اور ایک شامی بچی بھی شامل ہے۔
لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فورسز نے صوبہ نبطیہ کے کئی قصبوں اور دیہات کو نشانہ بنایا، رپورٹ کے مطابق اسرائیلی گولہ باری سے ان علاقوں کے اطراف میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ شہری آبادی کو بھی شدید خطرات لاحق ہیں۔
لبنانی حکام کے مطابق اسرائیلی حملوں میں شہری علاقوں اور امدادی ٹیموں کو نشانہ بنائے جانے پر تشویش میں اضافہ ہوا ہے۔