محسن نقوی کی 4 دہشتگردوں کی ہلاکت پر سی ٹی ڈی بلوچستان کی ستائش

کوئٹہ: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے فتنہ الخوارج کے 4 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سی ٹی ڈی بلوچستان کی ستائش کی ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے پشین کے علاقے سرخاب کیمپ میں کامیاب آپریشن پر سی ٹی ڈی بلوچستان کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمیں سی ٹی ڈی بلوچستان کے بہادر سپوتوں پر ناز ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی بلوچستان نے مؤثر کارروائی کر کے خوارج کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا، دہشت گردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر سی ٹی ڈی کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں