اسحاق ڈار کی زیرصدارت اقتصادی کونسل کا اجلاس، صوبوں کیلئے ترقیاتی ترجیحات کی منظوری

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس ہوا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس میں صوبوں کیلئے ترقیاتی ترجیحات کی منظوری دیدی گئی، اسحاق ڈار نے انفرا اسٹرکچر کی ترقی، اقتصادی استحکام پر حکومت کی توجہ کا اعادہ کیا۔

اجلاس میں ایم ایل ون کی تفصیلی ڈیزائننگ اور حویلیاں ڈرائی پورٹ پر گفتگو ہوئی، تھر کول ریل رابطہ منصوبہ، کچھی کینال، خیبر پختونخوا میں آبپاشی کی بہتری پر بھی بات ہوئی۔

اجلاس میں جناح ہسپتال اسلام آباد، سندھ فلڈ بحالی معاونت اور دیامر بھاشا ڈیم سے متعلق انتظامات پر بھی غور کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں