تیل پر پابندیاں ختم کرنا امن مذاکرات کا حصہ نہیں: ایرانی عہدیدار
تہران: (دنیا نیوز) ایرانی عہدیدار کا کہنا ہے کہ تیل پر پابندیاں ختم کرنا امن مذاکرات کا حصہ نہیں۔
انہوں نے جاری امن مذاکرات کے حوالے سے کہا ہے کہ ایران کے لئے جنگ کا خاتمہ، امریکی ناکہ بندی کا خاتمہ اور آبنائے ہرمز میں استحکام اولین ترجیحات ہیں۔
الجزیرہ سے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر گفتگو کرتے ہوئے ایرانی ذریعے نے کہا کہ منجمد اثاثوں کی بحالی اور تیل کی برآمدات پر عائد پابندیوں کا خاتمہ ایران کے لیے معمولی معاملات نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور سمندری راستوں کے تحفظ کو مذاکرات کا بنیادی حصہ سمجھتا ہے، ایرانی ذرائع نے ثالثی کی کوششوں میں قطر کے کردار کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ثالث کی حمایت میں قطر کا کردار نہایت اہم، مؤثر اور بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔
انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ سفارتی کوششیں جاری ہیں، تاہم کسی حتمی معاہدے تک پہنچنے کے لئے ابھی مزید پیش رفت درکار ہے۔