عیدالاضحی پر آلائشیں ٹھکانے لگانے کیلئے خصوصی اقدامات کر رہے ہیں: عظمیٰ بخاری

لاہور:(دنیا نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری عیدالاضحی پرقربانی کی آلائشیں ٹھکانے لگانے کے لیے خصوصی اقدامات کیےجا رہے ہیں۔

صوبائی دارالحکومت میں ذیشان رفیق کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئےعظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ مخصوص مقامات کےعلاوہ کسی اور جگہ مویشی منڈی نہیں لگائی جاسکتی۔

اُنہوں نے کہا کہ مویشی منڈیوں میں سکیورٹی کے بھی بہترین انتظامات کیے گئے ہیں، عیدالاضحی پرقربانی کی آلائشیں ٹھکانے لگانے کے لیے خصوصی اقدامات کیےجا رہے ہیں۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے صفائی کے حوالے سے خصوصی احکامات دیے ہیں۔

وزیر بلدیات ذیشان رفیق
وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا کہ ہریونین کونسل میں کیمپ لگائےجائیں گے، آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے لیے ایک کروڑ20 لاکھ بیگ تقسیم کیےجا رہے ہیں.

ذیشان رفیق کا کہنا تھا کہ عید کےتینوں دنوں صفائی کے لیے آپریشن چوبیس گھنٹے جاری رہے گا، صفائی کےلیےفینائل اورعرق گلاب استعمال کیا جائےگا، ہرگلی اور ہر محلے کی صفائی کو یقینی بنایا جائے گا، ایک لاکھ 84 ہزار سینٹری ورکرز آپریشن میں حصہ لیں گے۔

وزیر بلدیات نے کہا کہ آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے لیے 60 ہزارمشینری استعمال کی جائے گی، آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے لیے ڈمپنگ سائٹ کا انتظام کرلیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں