ایشین جونئیر سکواش چیمپئن شپ، 3 پاکستانی کھلاڑی فائنل میں پہنچ گئے
لاہور: (ویب ڈیسک) ایشین جونئیر سکواش چیمپئن شپ میں 3 پاکستانی کھلاڑی فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے۔
پاکستانی کھلاڑیوں نعمان احمد خان، ریان خلیل اور ماہ نور علی نے اپنے اپنے مقابلوں میں کامیابی حاصل کی۔
بوائز انڈر 15 سیمی فائنل میں پاکستان کے ریان خلیل نے ملائیشیا کے جولیئس لی ہو کو سٹریٹ گیم میں شکست دی، بوائز انڈر 17 سیمی فائنل میں نعمان خان نے ہم وطن محمد عمیر عارف کو 1-3 سے ہرا دیا۔
گرلز انڈر 15 سیمی فائنل میں پاکستان کی ماہ نور علی نے ہانگ کانگ کی تانگ چن سو کو شکست دی۔