سندھ کے بعد خیبرپختونخوا حکومت کا عید پر چار تعطیلات کا اعلان
پشاور: (دنیا نیوز) سندھ کے بعد خیبرپختونخوا حکومت نے بھی عیدالاضحیٰ پر چار تعطیلات کا اعلان کر دیا۔
خیبرپختونخوا کے چیف سیکرٹری نے تعطیلات کے بارے میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے بعد منگل 26 مئی سے جمعہ 29 مئی تک سرکاری چھٹیاں ہوں گی۔
اس دوران تمام سرکاری دفاتر، تعلیمی اداروں میں تعطیلات ہوں گی، ایمرجنسی اور ریسکیو ادارے بدستور اپنے اپنے شیڈول کے مطابق کام کرتے رہیں گے۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے 26 مئی سے 28 مئی تک تین دن کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔