جڑانوالہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں دو ریکارڈ یافتہ ڈاکو ہلاک
فیصل آباد:(دنیا نیوز) جڑانوالہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں دو ریکارڈ یافتہ ڈاکو ہلاک ہو گئے۔
تھانہ سٹی جڑانوالہ کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا، پولیس کے مطابق زیر حراست ملزمان کو سامان کی ریکوری کیلئے لے جا رہی تھی کہ مسلح ملزمان نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی۔
پولیس کا کنا تھا کہ فائرنگ کے تبادلے میں زیرِحراست دونوں ملزمان ہلاک ہو گئے، ملزمان کی شناخت جنید اور مظہر کے نام سے ہوئی۔
دوسری جانب ملزمان ڈکیتی، چوری، راہ زنی اور دیگر درجنوں مقدمات میں مطلوب تھے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔