ملزموں کی گاڑی پر فائرنگ سے میاں بیوی جاں بحق

کراچی: (دنیا نیوز) ملیر آر سی ڈی کے قریب فائرنگ سے خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کی، جاں بحق ہونے والی خاتون اور مرد میاں بیوی تھے۔

حکام کے مطابق گاڑی پر گولیوں کے متعدد نشانات پائے گئے ہیں، جائے وقوعہ سے گولیوں کے کئی خول قبضے میں لے لیے گئے۔

ایس ایس پی کورنگی فدا حسین جانوری نے بتایا کہ لڑکی کے فیلمی والوں نے فائرنگ کی، واقعہ کی مزید جانچ کررہے ہیں۔

آئی جی سندھ نے واقعہ کا نوٹس لے لیا، رپورٹ طلب

آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے ملیر کے علاقے سعود آباد میں فائرنگ کے نتیجے میں میاں بیوی کے جاں بحق ہونے کے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے فوری تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔

عالم اوڈھو نے واقعے میں ملوث ملزمان کا تعاقب کر کے انہیں فی الفور گرفتار کرنے اور تمام پہلوؤں سے شفاف تحقیقات یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں