پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس میں عالمی کامیابی حاصل کرلی
لاہور:(دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ’ڈیجیٹل پنجاب‘ کے تحت پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے شعبے میں عالمی کامیابی کامیاب ملی ہے، پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کو اے آئی مینجمنٹ سسٹم میں پاکستان کا پہلا پبلک سیکٹر سرٹیفائڈ ادارہ قرار دے دیا گیا۔
پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے ISO/IEC 42001:2023 آرٹیفیشل انٹیلیجنس مینجمنٹ سسٹم سرٹیفیکیشن حاصل کر لی، سیف سٹی جنوبی ایشیا سمیت دنیا کے چند نمایاں پبلک سیکٹر اداروں میں شامل ہو گئی جنہوں نے یہ عالمی سنگِ میل حاصل کیا۔
ترجمان کے مطابق سیف سٹی نے بیرونی کمپنیوں پر انحصار کے بجائے اپنا مکمل ان ہاؤس آرٹیفیشل انٹیلیجنس سسٹم تیار کیا، 12 ان ہاؤس تیار کردہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس سسٹمز عالمی اے آئی لائف سائیکل معیار پر پورا اتر گئے۔
سیف سٹی کو آرٹیفیشل انٹیلیجنس سسٹمز کے ڈویلپر، انٹیگریٹر اور مؤثر استعمال میں عالمی سطح پر تسلیم کر لیا گیا، کے اے آئی سسٹمز صوبہ بھر میں 24 ہزار سے زائد کیمروں کے نیٹ ورک سے منسلک ہیں۔
عالمی ادارے ایس جی ایس کے بین الاقوامی ماہرین نے متعدد مرتبہ سیف سٹی ہیڈکوارٹرز، آپریشنل یونٹس اور اے آئی انفراسٹرکچر کا تفصیلی آڈٹ کیا، بین الاقوامی ماہرین نے آڈٹ کے دوران سیف سٹی کے اے آئی سسٹمز، گورننس اور آپریشنل میکنزم کو عالمی معیار کے مطابق قرار دیا۔
سیف سٹی کے سمارٹ ویژن اے آئی سسٹم، فیشل ریکگنیشن، اے این پی آر، انٹیلیجنٹ ٹریفک مینجمنٹ، کرائم اینالیٹکس اور اے آئی بیسڈ گورننس مانیٹرنگ کو عالمی سطح پر تسلیم کر لیا گیا، پاکستان کے پبلک سیکٹر کا واحد ادارہ بن گیا جس کے پاس ISO 27001 اور ISO 42001 دونوں عالمی سرٹیفیکیشنز موجود ہیں۔
پنجاب پولیس دنیا کے اُن چند پولیسنگ اداروں میں شامل ہو گئی جنہوں نے اے آئی گورننس میں یہ بین الاقوامی سنگِ میل حاصل کیا،سیف سٹی کی کامیابی پاکستان، پنجاب پولیس اور جدید سمارٹ پولیسنگ کے لیے عالمی سطح پر ایک اہم سنگِ میل ہے۔