قطر میں ایرانی اعلیٰ سطحی سفارتی سرگرمیاں، تنازع کے خاتمے کی کوششیں تیز
دوحہ: (دنیا نیوز) ایرانی اسپیکر باقر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی قطر پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ قطری وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے۔
برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق یہ ملاقات خطے میں جاری کشیدگی اور تنازع کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششوں کا حصہ ہے۔
رپورٹس کے مطابق آج مفاہمتی یادداشت سے متعلق مختصر اعلان متوقع ہے۔ ایرانی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ اس مفاہمتی یادداشت میں جوہری معاہدہ شامل نہیں ہوگا، تاہم آبنائے ہرمز کو مرحلہ وار کھولنے سے متعلق نکات شامل کیے گئے ہیں۔
دوسری جانب ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی اسٹیٹ بینک کے سربراہ بھی قطر کا دورہ کر رہے ہیں، جبکہ قطری وفد گزشتہ روز منجمد فنڈز کے معاملے پر تہران کا دورہ کر چکا ہے۔
یہ پیش رفت خطے میں سفارتی رابطوں کے تسلسل اور کشیدگی کم کرنے کی کوششوں کا حصہ سمجھی جا رہی ہے۔