انمول عرف پنکی کی ویڈیولنک پر پیشی کی درخواست، وومن جیل سپرنٹنڈنٹ طلب
کراچی:(دنیا نیوز) سٹی کورٹ میں وومن جیل سپرنٹنڈنٹ کی ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی کی ویڈیولنک پرپیشی کی درخواست دائر کردی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نے وومن جیل کی سپرنٹنڈنٹ طلب کر لی، یکم جون کوعدالت میں پیش ہو کر وضاحت کریں کہ درخواست کیوں دی؟
عدالت نے حکم نامے میں استفسار کیا ٹرائل شروع نہیں ہوا اس درخواست کی ضرورت کیوں پڑی، وومن جیل سپرنٹنڈنٹ نے انمول عرف پنکی کو ویڈیو لنک پر پیش کرنے کی اجازت طلب کی ہے۔
دوسری جانب درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمہ کی پیشی کےموقع پرسٹی کورٹ میں امن وامان کی صورتِ حال خراب ہو سکتی ہے۔