مفاہمتی یادداشت سے متعلق تفصیلات پر مختصر اعلان آج متوقع ہے: ایرانی عہدیدار

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی عہدیدار نے کہا ہے کہ مفاہمتی یادداشت سے متعلق تفصیلات پر مختصر اعلان آج متوقع ہے۔

ایرانی عہدیدار کے مطابق مفاہمت کی یادداشت میں جوہری معاہدہ شامل نہیں، مفاہمت کی یادداشت میں آبنائے ہرمز کو مرحلہ وار کھولا جائے گا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی سٹیٹ بینک کے سربراہ بھی قطر کا دورہ کر رہے ہیں، قطری وفد نے گزشتہ روز منجمد فنڈز کے معاملے پر تہران کا دورہ کیا تھا۔

دوسری جانب برطانوی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی سپیکر باقر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی قطر میں موجود ہیں۔

برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق باقر قالیباف اور عباس عراقچی دوحہ میں قطری وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ملاقات تنازع کے خاتمے کیلئے جاری سفارتی کوششوں کا حصہ ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں