انمول عرف پنکی نیٹ ورک کی رقم حوالہ ہنڈی کرنے والا کارندہ پکڑا گیا
کراچی: (دنیا نیوز) انمول عرف پنکی کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے جس میں اس نیٹ ورک کی رقم حوالہ ہنڈی کرنے والا کارندہ پکڑا گیا ہے۔
ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق ملزم کو نیو چالی کے قریب سے گرفتار کیا گیا، ملزم منشیات سے حاصل رقم بیرون ملک منتقل کرتا تھا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ انمول عرف پنکی سے جڑے مزید کارندوں کی تلاش کیلئے کارروائیاں جاری ہیں، ملزمان جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔