طلال چودھری نے اسلام آباد اتاترک ایونیو کشادگی منصوبے کا افتتاح کر دیا
اسلام آباد:(دنیا نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی نمائندگی کرتے ہوئے وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد اتاترک ایونیو کشادگی منصوبے کا افتتاح کر دیا۔
وفاقی دارالحکومت میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طلال چودھری کا کہنا تھ اکہ وزیراعظم کے ویژن کے مطابق وزارت داخلہ جدید محفوظ، اور سرسبز اسلام آباد کی طرف گامزن ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ اتاترک ایونیو کو 24 فٹ سے بڑھا کر 52 فٹ کشادہ کر دیا گیا، منصوبے سے ٹریفک روانی میں نمایاں بہتری آئی گی، وفاقی حکومت کے انفراسٹرکچر وژن کے مطابق منصوبے کی تکمیل، تمام درختوں کومحفوظ رکھا گیا۔
وفاقی وزیرِ مملکت کا کہنا تھا کہاتاترک ایونیو منصوبے میں جدید لائٹنگ، نکاسی آب، واک ویز اور حفاظتی انتظامات شامل ہیں۔
دوسری جانب طلال چودھری کا مزید کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں میں ماحولیات کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔