کلینک میں چوری کی کوشش ناکام، چور شٹر میں پھنس گیا
ممبئی: (ویب ڈیسک) اتر پردیش کے شہر غازی آباد میں رات گئے ایک غیر معمولی چوری کی کوشش منظرعام پر آئی، جس میں چور شٹر اور دیوار کے درمیان پھنس گیا، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
رپورٹس کے مطابق دل کے امراض کے ماہر کے کلینک میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والا چور چھت کے راستے اندر گھسنے لگا، لیکن شٹر اور دیوار کے درمیان تنگ جگہ میں اس کی گردن پھنس گئی، وہ نہ اندر جا سکا اور نہ باہر نکل سکا۔
کافی دیر تک پھنسے رہنے کے بعد چور نے مدد کے لیے شٹر پر زور سے لاتیں مارنا شروع کر دیں، شور سن کر لوگ جمع ہوئے اور پولیس کو اطلاع دی۔
— Ghar Ke Kalesh (@gharkekalesh) April 11, 2026
پولیس نے معاملہ سنجیدگی سے لیتے ہوئے ریسکیو ٹیم طلب کی، فائر فائٹرز نے رات دیر تک خصوصی آلات کی مدد سے شٹر کا کچھ حصہ کاٹ کر چور کو محفوظ طریقے سے نکالا۔
چور کو پولیس نے حراست میں لے لیا اور ابتدائی طبی امداد کے لیے سرکاری ہسپتال بھیج دیا گیا ہے۔