صدر اور وزیراعظم سمیت سیاسی شخصیات نماز عید کہاں ادا کریں گی؟
لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان میں عیدالاضحیٰ کل 27 مئی کو منائی جائے گی، لاکھوں فرزندان اسلام سنت ابراہیمی پر عمل پیرا ہوتے ہوئے اللہ کی راہ میں جانور قربان کریں گے۔
قربانی سے قبل ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں نماز عیدالاضحیٰ کے اجتماعات منعقد ہوں گے، صدر اور وزیراعظم سمیت پاکستان کی سیاسی شخصیات کہاں کہاں نماز عید ادا کریں گی۔ درج ذیل ہیں۔
صدر مملکت آصف زرداری عید کی نماز نواب شاہ، وزیراعظم شہباز شریف لاہور، قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف عید کی نماز لاہور میں ادا کریں گے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری لاڑکانہ گڑھی خدا بخش، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی ملتان، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق لاہور، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ نواب شاہ میں عید کی نماز ادا کریں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز جاتی امراء میں عید کی نماز ادا کریں گی، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سیہون، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نماز عید ضلع خیبر، جبکہ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی ڈیرہ بگٹی کے علاقے بیکڑ میں عید کی نماز ادا کریں گے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی عید کی نماز لاہور، وزیر دفاع خواجہ آصف سیالکوٹ، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار لاہور، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان بونیر، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب ہری پور، پرویزخٹک نوشہرہ میں عید کی نماز ادا کریں گے۔
کنونیئر ایم کیو ایم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کراچی، سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان ڈی آئی خان، سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز ماڈل ٹاؤن لاہور، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر اٹک، گورنر سندھ نہال ہاشمی سعودی عرب، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نماز عید ڈیرہ اسماعیل خان، گورنر بلوچستان شیخ جعفر مندوخیل اسلام آباد میں عید کی نماز پڑھیں گے۔
سپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی چمن، سپیکر پنجاب اسمبلی احمد خان قصور، سپیکر سندھ اسمبلی اویس قادر شاہ سکھر، سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی مانسہرہ، اپوزیشن لیڈر خیبرپختونخوا اسمبلی ڈاکٹر عباد الرحمان شانگلہ میں نماز عید ادا کریں گے۔
قائم مقام صدر آزاد کشمیر چودھری لطیف اکبر عید کی نماز کھاوڑہ مظفرآباد، وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور ضلع حویلی، اپوزیشن لیڈر شاہ غلام قادر وادی نیلم، سابق وزیراعظم فاروق حیدر جہلم ویلی، سابق وزیراعظم عبدالقیوم نیازی نماز عید پونچھ میں پڑھیں گے،اپوزیشن لیڈر آزاد کشمیر خواجہ فاروق مظفرآباد میں عید منائیں گے۔
سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن حیدرآباد، وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نوشہرو فیروز، ڈاکٹرفاروق ستار کراچی، وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کراچی، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کراچی پولو گراؤنڈ، مشیر وزیراعظم رانا ثنا اللہ فیصل آباد، وزیرمملکت طلال چودھری آبائی علاقے جڑانوالہ، سابق وفاقی وزیر خورشید شاہ، صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ سکھر میں نماز عید ادا کریں گے، جبکہ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کراچی میں نماز عید پڑھیں گے۔