پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کا پشاور زلمی کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سپرلیگ سیزن الیون کے 22ویں میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔
نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں ہونیوالے میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان آشٹن ٹرنر نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔
واضح رہے پی ایس ایل11 میں دونوں ٹیموں نے پانچ پانچ میچز کھیلے ہیں، جس میں دونوں ٹیمز کو ایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور چار میچز میں کامیابی حاصل ہوئی۔
پوائنٹس ٹیبل پر پشاور زلمی کا پہلا اور ملتان سلطانز کا دوسرا نمبر ہے۔