کبیروالا: ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 3 افراد جاں بحق

کبیر والا: (دنیا نیوز) کبیروالا کے علاقے بارہ میل کے قریب تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے تینوں افراد قریبی رشتہ دار تھے اور شادی کے کارڈ تقسیم کرنے جا رہے تھے۔

حکام نے بتایا ہے کہ جاں بحق افراد کی شناخت محمد ارشد، اسماعیل اور محمد اشرف کے ناموں سے ہوئی ہے۔

علاوہ ازیں، ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ ٹرک کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جبکہ لاشوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں