ٹیلی پرامپٹرز کا عادی مودی آزاد میڈیا کا سامنا کرنے میں ناکام، بھارتی میڈیا کا اصل چہرہ بے نقاب
نئی دہلی: (دنیا نیوز) مودی نے اپنی نااہلی چھپانے کیلئے آزادیِ صحافت پر قدغن لگا کر بھارتی میڈیا کو اپنا اسیر بنا لیا ہے، جبکہ بھارتی جریدہ نے مودی کے زیراثر جانبدار گودی میڈیا کے شرمناک کردار کو بے نقاب کرتے ہوئے دھجیاں اڑا دیں۔
بھارتی جریدہ دی وائر کے مطابق مودی نے ایسے میڈیا کا انتخاب کیا جو احتساب اورتنقید پر پردہ ڈال کر حکومتی بیانیے کو ہی سچ ثابت کرے، پیپر لیک اور بھارتی سپریم کورٹ کا نوجوان نسل کو کاکروچ سے تشبیہ دینا مودی کے کانوں تک نہیں پہنچا، مودی خوشگوار سوالوں کے بجائے حقائق پر مبنی مشکل سوالات والی پریس کانفرنسوں سے گریز کرتا ہے۔
آر ایس ایس کے سیاسی نظریات کی ہندوراشٹرا آئین سے مطابقت پر سوالات کا حق بھی بھارتی میڈیا سے لے لیا گیا، بھارتی میڈیا یہ سوال کیوں نہیں کرتا کہ اڈانی قانون سے بالاتر اور حکومت روسی تیل کی خریداری روکنے پر مجبور کیوں ہے؟
مودی کے ٹیلی پرامپٹرز کو چھپانے اور بغیر آواز کے ویڈیوز جاری کرنے جیسے اقدامات نےعوام میں شکوک کو جنم دیا۔
عالمی ماہرین کے مطابق حال ہی میں عالمی میڈیا بھی بین الاقوامی دورے کے دوران آزاد میڈیا کا سامنا نہ کرنے پر مودی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا چکا ہے، تاہم مودی کے زیر اقتدار صہونیت طرز ریاست نے بھارت کی نام نہاد کھوکھلی جمہوریت کو پوری دنیا کے سامنے عیاں کر دیا۔