روسی وزیر خارجہ کا امریکی ہم منصب سے رابطہ، کیف پر حملوں سے آگاہ کر دیا

ماسکو: (دنیا نیوز) روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے آگاہ کیا ہے کہ روس کیف میں یوکرینی فوج پر حملے شروع کر رہا ہے۔

روسی وزارت خارجہ نے بیان میں کہا ہے کہ سرگئی لاوروف نے ٹیلیفونک گفتگو میں مارکو روبیو کو بتایا کہ یہ کارروائی روسی سر زمین پر شہری آبادی اور سول تنصیبات کے خلاف کیف حکومت کے مسلسل حملوں کے جواب میں کی جا رہی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ روسی مسلح افواج کیف میں واقع ان تنصیبات پر منظم حملے شروع کر رہی ہیں جو یوکرینی مسلح افواج کی ضروریات کیلئے استعمال ہو رہی ہیں، ساتھ ہی اُن مراکز کو بھی نشانہ بنایا جائے گا جہاں متعلقہ فیصلے کیے جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ میں شدت برقرار ہے اور دونوں ممالک ایک دوسرے پر شہری علاقوں کو نشانہ بنانے کے الزامات عائد کر رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں