ایران کے شہر بندر عباس میں زور دار دھماکوں کی آوازیں

تہران: (دنیا نیوز) ایران کے شہر بندر عباس میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

روسی خبر ایجنسی نے ایرانی خبر رساں ادارے کے حوالے سے بتایا کہ بندر عباس میں دھماکے کی آواز سنی گئی تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ دھماکے کی نوعیت کیا تھی اور یہ کس مقام پر ہوا۔

دوسری جانب ایرانی حکام نے دھماکے کی تصدیق کی ہے، تاہم ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ بندر عباس میں صورتحال قابو میں ہے، تشویش کی کوئی بات نہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں