موجودہ مذاکرات حتمی مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں، مشیر ایرانی سپریم لیڈر
تہران: (دنیا نیوز) مشیر ایرانی سپریم لیڈر محسن رضائی نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ ہونے والے موجودہ مذاکرات حتمی مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں۔
ایک بیان میں محسن رضائی نے کہا کہ مذاکرات کے ذریعے ایرانی قوم کے حقوق کے حصول کیلئے کوششیں جاری ہیں، امید ہے گزشتہ 47 برسوں کی جدوجہد مثبت نتیجے پر پہنچے گی، جو ایران کیلئے آئندہ 50 سال تک سلامتی اور استحکام کی ضمانت بنے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکی جارحیت کیخلاف ہماری انگلیاں ٹریگر پر ہیں، دشمنوں اور ان کے اتحادیوں کیلئے آبنائے ہرمز بند ہے، امریکہ خلیج میں داخل ہوا تو شدید اور دردناک جواب دیا جائے گا۔