امریکہ کے ایران میں فضائی حملے، ڈرون لانچنگ تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے کہا ہے کہ جنوبی ایران میں فضائی حملے کیے گئے ہیں جن میں ڈرون لانچنگ تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق سینٹ کام نے بتایا ہے کہ امریکی فوج نے جنوبی ایران میں فضائی حملے کیے، امریکی فورسز نے ایران کے ڈرون لانچنگ تنصیبات کو نشانہ بنایا، بارودی سرنگیں بچھانے والی ایرانی کشتیوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

سینٹ کام کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جاری جنگ بندی کے دوران تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکی افواج کا دفاع کرے گی۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے ترجمان ٹم ہاکنز کے حوالے سے فاکس نیوز نے رپورٹ کیا ہے کہ امریکی افواج نے اپنی فورسز کو ایرانی افواج کی جانب سے لاحق خطرات سے بچانے کیلئے دفاعی کارروائی کی۔

صورتحال قابو میں ہے، تشویش کی کوئی بات نہیں: ایرانی میڈیا
قبل ازیں ایرانی خبر رساں ادارے نے بتایا تھا کہ امریکی فوج کی جانب سے جنوبی ایران میں مختلف مقامات پر حملے کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جبکہ نیم سرکاری مہر نیوز ایجنسی کے مطابق صورتحال قابو میں ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں