بھارت میں عیدالاضحیٰ پر نمازعید اور قربانی پر پابندی عائد

نئی دہلی: (دنیا نیوز) مسلمانوں کے مذہبی تہواروں کیخلاف مودی کے انتہا پسند اقدامات نے بھارت کے نام نہاد سیکولر دعوؤں پر سوال اٹھا دیا۔

بھارتی جریدہ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق عیدالاضحیٰ سے قبل مودی حکومت نے گائے، بچھڑے اور اونٹ کی قربانی پر پابندی کی وارننگ جاری کردی، اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے بقرعید سے قبل قربانی اور نماز عید پڑھنے والوں کو دھمکی دے دی۔

اتراکھنڈ کے وزیراعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے عیدالاضحیٰ سے قبل سڑکوں پر مذہبی سرگرمیاں بند رکھنے کی تنبیہ کردی، کلکتہ ہائیکورٹ نے مسلمانوں کیخلاف فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ گائے کی قربانی نہ ہی عیدالاضحیٰ کا حصہ ہے اور نہ اسلام میں مذہبی حکم ہے۔

مغربی بنگال میں بی جے پی سرکار کیجانب سے قربانی کے جانور پر پابندی کے بعد ہندو تاجرسراپا احتجاج دکھائی دیے۔

عالمی ماہرین کے مطابق بی جے پی کی انتہا پسند سوچ نے اقلیتوں کیخلاف نفرت کو ریاستی سطح پر فروغ دے کر ملک کو اندرونی انتشار کا شکار کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں