ایس سی او نے افتخار آباد اور بھمبر میں 4G سروسز متعارف کرا دیں
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن (ایس سی او) نے افتخار آباد، بھمبر، آزاد کشمیر میں ٹیلی کمیونیکیشن سروسز 2G سے ہائی سپیڈ 45میں اپ گریڈ کر دی ہیں۔
4 جی اپگریڈیشن سے صارفین کو ہموار کنیکٹیویٹی، تیز رفتار ڈیٹا سروس اور مضبوط سگنلز دستیاب ہوں گے، ایس سی او کی جانب سے مہیا کردہ جدید 4Gسروسز سے طلبہ، کاروباری افراد اور عام صارفین مستفید ہوسکیں گے۔
اہل علاقہ نے 4Gاپ گریڈیشن اور جدید سہولیات کی فراہمی پر ایس سی او اور ڈی جی ایس سی او کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 2 جی سروس کی وجہ سے ہمیں انٹرنیٹ کے استعمال اور آن لائن کام کرنے میں شدید مشکلات پیش آتی تھیں۔
اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ کم رفتارانٹرنیٹ کے باعث ہماری ڈیجیٹل سروسز بری طرح متاثر ہوتی تھیں، کام میں تاخیر اور رکاوٹیں معمول کا حصہ تھیں، تیز رفتارا نٹرنیٹ کی بدولت اب ہمارا آن لائن کام زیادہ مؤثر، ہموار اور بروقت مکمل ہو رہا ہے۔