پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے بارش سے متاثر ہونے کا امکان
راولپنڈی: (وعنب ڈیسک) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی میں آئندہ 2 سے 4 گھنٹوں کے دوران تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج راولپنڈی میں شیڈول ہے۔
واضح رہے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان اب تک 111 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے جاچکے ہیں، مجموعی طور پر پاکستان نے 36 ون ڈے میچز جبکہ آسٹریلیا نے 71 ون ڈےمیچز میں کامیابی حاصل کی ہے۔