پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز کیلئے ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی
راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے لئے ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی۔
دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ٹرافی کے ساتھ فوٹو شوٹ کرایا، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ کل ہوگا۔
واضح رہے کہ آسٹریلین ٹیم تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کھیلنے کے لیے اس وقت پاکستان میں موجود ہے اور سیریز کا پہلا میچ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) May 29, 2026
اگلے دو میچز لاہور میں ہوں گے، دوسرا میچ دو جون اور تیسرا میچ 4 جون کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
دونوں ٹیمیں آج راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پریکٹس بھی کریں گی، مہمان ٹیم نے مچل مارش کی جگہ کوپر کونولی کو سکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔