جنید اکبر کی گرفتاری پر سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی کا رد عمل سامنے آگیا

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر کی گرفتاری پر سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا رد عمل بھی منظر عام پر آگیا۔

شیخ وقاص اکرم نے کہ اکہ گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر اور ان کی ٹیم کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی نے کہا کہ یہ سیاسی سرگرمیوں کو دبانے اور انتخابات پر اثرانداز ہونے کی ایک ناکام کوشش ہے۔

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی فوری مداخلت کرتے ہوئے جنید اکبر اور دیگر گرفتار رہنماؤں کی رہائی یقینی بنائیں۔

سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی نے کہا کہ جمہوریت کو گرفتاریوں اور دباؤ کے ذریعے خاموش نہیں کرایا جا سکتا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں