شرقپور شریف: معمولی تلخ کلامی پر 30 مسلح افراد کی فائرنگ، 5 افراد زخمی

شرقپور شریف: (دنیا نیوز) معمولی تلخ کلامی پر 30 مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 5 افراد کو زخمی کر دیا۔

یہ واقعہ شرقپورشریف کے نواحی علاقے نانو ڈوگر میں پیش آیا، جہاں مسلح افراد نے گھر پر فائرنگ کر دی، ملزمان کی فائرنگ سے اویس، علی حیدر، حسین، یاسر مسیح اور ظہیر عباس نامی شہری زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شرقپور پہنچا دیا گیا، پانچوں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد لاہور ہسپتال ریفر کر دیا گیا۔

زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، تھانہ شرقپور پولیس ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں