مری میں عیدالاضحیٰ کے دوسرے روز سیاحوں کا رش، مال روڈ پر دفعہ144 نافذ
مری :(دنیا نیوز) پنجاب کے علاقے مری میں عیدالاضحیٰ کے دوسرے روز سیاحوں کا رش بڑھ گیا۔
خوبصورت موسم میں سیاح عید تعطیلات بھرپور انداز میں انجوائے کرنے لگے،شہری بار بی کیو اور پکنک سے لطف اندوز ہورہے ہیں جب کہ مال روڈ پر دفعہ 144 نافذ ہے صرف فیملیز کو داخلے کی اجازت ہے۔
دوسری جانب مری کے داخلی راستوں پر گاڑیوں کی سخت چیکنگ جاری ہے ، ہر سیاح کی گاڑی چیک کرنے کے بعد مال روڈ داخلے کی اجازت دی جا رہی ہے۔
اِسی طرح بیچلرز کے داخلے پر پابندی کے خلاف تاجروں کا احتجاج کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مسلسل پابندیوں سے کاروبار تباہ ہو گیا، عید تعطیلات کے دوران مری میں 200 سے زائد ٹریفک اہلکار تعینات ہیں۔
مزید برآں سٹی ٹریفک پولیس مری کی جانب سے ٹریفک روانی برقرار رکھنے کیلئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔