سوشل میڈیا پر منظم پراپیگنڈا جاری، بلوچستان کو توڑنے کی کوشش کی جارہی: سرفراز بگٹی

کوئٹہ: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کو توڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے،سوشل میڈیا پر منظم پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔

وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا بلوچستان میں بھارتی پراکسیز دہشت گردی میں ملوث ہیں، چمن پھاٹک دھماکے کے متاثرین کی ہر ممکن مدد کریں گے، صوبے میں دو روز کے دوران متعدد آپریشنز میں دس سے زائد دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشت گرد ہماری صفوں میں بیٹھے ہیں، عوام سکیورٹی فورسز کے ساتھ تعاون کریں۔

وزیراعلی بلوچستان نے چمن پھاٹک دھماکے کی جگہ کا دورہ کیا، سرفراز بگٹی چمن پھاٹک دھماکے کے متاثرین سے بھی ملے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں