مسلسل اسرائیلی حملے، جنوبی لبنان کے رہائشیوں کو انتہائی تباہ کن صورتحال کا سامنا
بیروت: (دنیا نیوز) اسرائیلی فوج کی مسلسل بمباری کے باعث جنوبی لبنان کے رہائشیوں کو انتہائی تباہ کن صورتحال کا سامنا ہے۔
لبنان میں امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے مسلسل حملوں کے باعث جنوبی علاقوں میں خوف انتہائی شدت سے محسوس کیا جا رہا ہے، جنوبی لبنان کی صورتحال مکمل طور پر تباہ کن ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی دل دہلا دینے والی صورتحال ہے، جنوبی لبنان میں شہری شدید ذہنی تھکن اور غیر یقینی صورتحال کا اظہار کر رہے ہیں، لوگوں کے ذہنی صدمے کے اثرات انتہائی واضح طور پر محسوس کیے جا سکتے ہیں۔