کراچی پولیس نے ایک اور منشیات فروش خاتون کو گرفتار کر لیا

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک اور منشیات فروش خاتون کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزمہ کی گرفتاری ڈاکس کے علاقے مچھر کالونی میں کارروائی کی دوران عمل میں لائی گی، گرفتار ملزمہ کی شناخت مہرالنساء عرف میرجان زوجہ علاؤالدین کے نام سے ہوئی ہے، جس کے قبضے سے 580 گرام چرس برآمد کر لی گئی۔

پولیس نے مزید بتایا کہ ملزمہ پیشہ ور عادی منشیات فروش ہے جو کہ اس سے قبل بھی متعدد بار گرفتار ہوکر جیل جا چکی ہے، ملزمہ کے خلاف اینٹی نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں