نوڈیرو میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

نوڈیرو:(دنیا نیوز) اندرون سندھ کے علاقے نوڈیرو میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق واقعہ گاؤں بھونبھٹ پور کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے نياز حسین نامی شخص کو گولیاں مار دی جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے،اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ قتل دشمنی کا شاخسانہ تھا یا وجہ کچھ اور ملزم کی گرفتاری کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں