گوگل کا ہیکرز کا خفیہ ترین منصوبہ ناکام بنانے کا دعویٰ

نیویارک:(دنیا نیوز) گوگل نے خبردار کیا ہے کہ ہیکرز نے پہلی بار آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا استعمال کرتے ہوئے دنیا کا خطرناک ترین اور خفیہ ترین ہیکنگ منصوبہ تیار کیا ہے۔

گوگل کی ‘تھریٹ انٹیلیجنس گروپ’ کی رپورٹ کے مطابق، ہیکرز نے جدید ترین اے آئی ماڈلز کا غلط استعمال کر کے ایک ایسا ’زیرو ڈے شارٹ کٹ‘ (سکیورٹی نقص) بنایا ہے جو سسٹم میں موجود ہونے کے باوجود دکھائی نہیں دیتا۔

رپورٹ کے مطابق یہ نقص اتنا خفیہ ہے کہ عام طور پر سافٹ ویئر انجینئرز بھی اس کا پتا نہیں لگا پاتے، گوگل کے ماہرین نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اس بڑے حملے کو ناکام بنا دیا ہے۔

ایک اور رپورٹ میں بتایا گیاکہ دنیا بھر میں اے آئی بوٹس کے ذریعے ہونے والے سائبر حملوں میں ریکارڈ 10 گنا اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ ایک سال کے دوران یہ حملے 20 لاکھ سے بڑھ کر 2 کروڑ 50 لاکھ تک پہنچ چکے ہیں۔

دوسری جانب ماہرین کا کہنا تھا کہ جہاں ایک طرف بڑی ٹیکنالوجی کمپنیاں سیکیورٹی کو بہتر بنانے کے لیے نئے اے آئی ماڈلز بنا رہی ہیں، وہی ہیکرز چوری چھپے ان ماڈلز تک رسائی حاصل کر کے انہیں غلط مقاصد کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں