قومی مینز اور ویمنز کرکٹرز کی قوم کو عید کی مبارکباد
لاہور: (ویب ڈیسک) ملک کے نامور کھلاڑیوں نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر قوم کو مبارک باد دی ہے۔
مینز کرکٹ ٹیم کے بابر اعظم، شاہین آفریدی، شاداب خان، حارث رؤف سمیت دیگر قومی کھلاڑیوں نے قوم کو عید کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ خوب مزے کریں، ڈھیر سارا کھانا کھائیں، صفائی کا اور اپنے ارد گرد لوگوں کا بہت خیال رکھیں۔
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) May 26, 2026
ویمنز کرکٹرز کا کہنا تھا عید پر خوشیاں بانٹیں، ایک دوسرے کا خیال رکھیں، اللہ تعالیٰ آپ سب کی قربانیوں کو قبول فرمائے۔
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) May 27, 2026
واضح رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے اسکواڈ میں شامل کھلاڑی عید الاضحیٰ اپنے اپنے گھروں میں منارہے ہیں۔
تمام کھلاڑی کل دوبارہ راولپنڈی میں اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔