حماس کے عسکری ونگ کے سربراہ محمد عودہ کو شہید کر دیا ہے، نیتن یاہو

تل ابیب: (دنیا نیوز) اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں حماس کے عسکری ونگ کے سربراہ محمد عودہ کو شہید کردیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اسرائیلی وزیرِ اعظم کے دفتر نے بیان میں لکھا کہ محمد عودہ 7 اکتوبر کے حملوں کے وقت حماس کی انٹیلی جنس کے سربراہ تھے اور انہیں عزالدین حداد کی موت کے بعد ایک ہفتے قبل ہی حماس کے عسکری ونگ کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔

صیہونی وزیراعظم نے دعویٰ کیا کہ محمد عودہ اسرائیلی شہریوں اور فوجی اہلکاروں کے قتل، اغوا اور انہیں زخمی کرنے کے ذمہ دار تھے۔

دوسری جانب فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے تاحال محمد عودہ کی شہادت کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں