لوڈر ٹرک کی رکشے اور موٹرسائیکل کو ٹکر، 2 افراد جاں بحق، تین زخمی

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کے علاقے رائیونڈ روڈ پر ٹریفک حادثے میں دو افراد جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے۔

 ریسکیو 1122 کے مطابق ایک مشروب برانڈ کے لوڈر ٹرک نے موٹر سائیکل اور رکشے کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں حادثہ پیش آیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد آر ایچ سی رائیونڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق زخمی ہونے والوں میں 28 سالہ سمیرا، 42 سالہ منصور اور 4 سالہ نور فاطمہ شامل ہیں۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت 32 سالہ دلبر اور 28 سالہ مبشر کے نام سے ہوئی ہے۔ ریسکیو حکام نے لاشوں کو مردہ خانے منتقل کر دیا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے کی قانونی کارروائی جاری ہے جبکہ حادثے کی وجوہات کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں