حجاج کرام دنیا میں امن واستحکام کے لیے خصوصی دعائیں کریں: سردار محمد یوسف
اسلام آباد:(دنیا نیوز) وفاقی وزیرمذہبی امورسردارمحمد یوسف نے کہا ہے کہ حجاج کرام دنیا میں امن واستحکام کے لیے خصوصی دعائیں کریں۔
سعودی عرب میں میدانِ عرفات میں گفتگو کرتے ہوئے سردار محمد یوسف کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ جج سکیم کے تحت سہولتوں کی مسلسل مانٹرینگ کی جا رہی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کوجاری ہونے والا حج کوٹہ مکمل استعمال کیا گیا ہے، حجاج کرام دنیا میں امن واستحکام کے لیے خصوصی دعائیں کریں۔
وفاقی وزیر مذہبی امور کا کہنا تھا کہ بابرکت موقع پر دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو مزید ترقی دے، سعودی حکومت نے حجاج کرام کے لیے بہترین انتظامات کیے ہیں۔
سردارمحمد یوسف کا مزید کہنا تھا کہ سرکاری سکیم کے تحت حجاج کے لیے شاندار اقدامات کیے گئے۔