قطر مذاکرات میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے، ایرانی میڈیا کا دعویٰ

دوحہ: (ویب ڈیسک) قطر میں جاری امن مذاکرات کے حوالے سے ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ مذاکراتی عمل میں اہم پیشرفت ہوئی ہے اور مجموعی بات چیت مثبت سمت میں آگے بڑھی ہے۔

ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایک باخبر ذریعے نے بتایا کہ دوحہ میں ایرانی مذاکرات کاروں کے درمیان ہونے والی ملاقاتیں مجموعی طور پر مفید رہیں، جن کے نتیجے میں وسیع تر سفارتی عمل میں پیشرفت سامنے آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایران مذاکراتی عمل کو انتہائی احتیاط سے آگے بڑھا رہا ہے کیونکہ تہران اب بھی امریکا کو ایک غیر قابلِ اعتماد فریق سمجھتا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایرانی حکام کسی بھی ممکنہ معاہدے کے حوالے سے محتاط حکمت عملی اختیار کیے ہوئے ہیں اور ہر معاملے کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

یہ مذاکرات ایسے وقت میں جاری ہیں جب خطے میں ایران، امریکا اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی برقرار ہے جبکہ آبنائے ہرمز، جنگ بندی، اقتصادی پابندیوں اور جوہری پروگرام سمیت اہم معاملات زیرِ بحث ہیں۔

سفارتی ذرائع کے مطابق قطر میں ہونے والی یہ بات چیت خطے میں تناؤ کم کرنے اور ممکنہ امن معاہدے کے لیے راہ ہموار کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں