وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیرصدارت اجلاس، کالعدم تنظیموں کو کھالیں دینے پر پابندی عائد
کوئٹہ: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیرصدارت عید پر سکیورٹی، صفائی اور جانوروں کی آلائشوں کو ٹھکانے لگانے سے متعلق اجلاس ہوا۔
اجلاس میں سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی گئی، بلوچستان میں کالعدم تنظیموں کو قربانی کے جانوروں کی کھالیں دینے پر پابندی عائد کر دی گئی، خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے گی، آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کیلئے کرائے پر مشینری لینے کا فیصلہ کیا گیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے آلائشوں سے متعلق عوامی آگاہی اور تشہیری مہم تیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ سمیت بڑے شہروں میں صفائی اور انتظامات کے حوالے سے واضح اور مثبت تبدیلی نظر آنی چاہئے۔
سرفراز بگٹی نے کہا کہ عیدگاہوں اور مساجد کی سکیورٹی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔