امریکی حملے، جنگ بندی کی خلاف ورزی، ایران کا بھرپور جواب دینے کا اعلان
تہران: (دنیا نیوز) امریکی حملے اور جنگ بندی کی خلاف ورزی پر ایران نے جواب دینے کا اعلان کردیا۔
ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کہتے ہیں امریکا نے ہرمزگان میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کی، ایران دفاع میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں دکھائے گا، ایرانی ایرو سپیس فورس کے کمانڈر سید مجید موسوی کہتے ہیں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے بعد جواب دینے کیلئے تیار ہیں، سپریم کمانڈر کے حکم کا انتظار ہے۔
ابراہیم رضائی نے کہا کہ شیشے کے گھروں میں رہنے والو اپنے شیلٹرز تیار کر لو، بنکرز میں جانے کی تیاری کر لو۔
ایرانی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکارچی کا کہنا ہے ایران نے اہداف پہلے ہی طے کر رکھے ہیں، دشمن کو نئی حکمت عملی اور سرپرائز کا سامنا کرنا پڑے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ دوبارہ جنگ چھڑی تو کارروائیاں مشرق وسطیٰ سے باہر تک پھیل سکتی ہیں۔