دولتالہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، موٹرسائیکل سوار باپ بیٹا جاں بحق
دولتالہ: (دنیا نیوز) تھانہ مندرہ کے علاقے ماندر میں نامعلوم افراد نے موٹر سائیکل سواروں پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔
نامعلوم افراد کی فائرنگ سے موٹر سائیکل سوار باپ بیٹا جاں بحق ہوگئے، مقتولین کی شناخت جاوید اور سنیل کے نام سے ہوئی ہے، واقعے کے بعد نامعلوم ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔
اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، ریسکیو ٹیموں کی مدد سے جاں بحق ہونے والے باپ بیٹے کی لاش کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے سپرد کردیا گیا، ملزموں کی تلاش کے لئے کارروائی شروع کر دی گئی جنہیں جلد حراست میں لے لیا جائے گا۔