معروف بھارتی اداکار انتقال کرگئے
ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے سینئر اداکار رماکانت دیاما انتقال کرگئے۔
بھارتی میڈیاکے مطابق رماکانت دیاما منگل کو 69 برس کی عمر میں اس دنیا سے رخصت ہوئے، تاہم ان کی موت کی وجہ فوری طورپر معلوم نہیں ہوسکی۔
رپورٹس کے مطابق چک دے انڈیا جیسی مشہور فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے رماکانت کئی عرصے سے علیل تھے۔
رماکانت کے انتقال کی تصدیق ان کی ساتھی اداکارہ شوبھانگی نے انسٹاگرام پر ان کی ایک پرانی ویڈیو لگا کر کی۔
شوبھانگی نے ویڈیو کے ساتھ جذباتی پیغام بھی شیئر کیا۔ ویڈیو میں رماکانت کو دوستوں کے ساتھ گاتے، ناچتے اور خوشگوار لمحات گزارتے دیکھا جا سکتا ہے۔
انہوں نے لکھا کہ رماکانت نہ صرف ایک بہترین اداکار بلکہ ایک شفیق دوست اور بہترین انسان تھے۔