وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی شریف میڈیکل سٹی ہسپتال میں میجر سرجری
لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی شریف میڈیکل سٹی ہسپتال میں میجر سرجری ہوئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے بتایا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی شریف میڈیکل سٹی ہسپتال میں میجر سرجری ہوئی ہے، تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ مریم نواز کی کس چیز کی سرجری ہوئی ہے۔
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) May 28, 2026
انہوں نے کہا کہ سرجری کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب ہسپتال سے گھر منتقل ہوگئی ہیں۔
مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ الحمدللہ، عید کے دن مریم نواز نے ہسپتال سے صوبے میں سکیورٹی اور صفائی سمیت دیگر امور کی براہ راست نگرانی کی۔