شہر قائد میں کارروائی، کالعدم تنظیم کے 2 دہشتگرد گرفتار

کراچی: (دنیا نیوز) سی ٹی ڈی اور حساس ادارے نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دو دہشت گردوں اللہ ڈنو اور فراز احمد کو گرفتار کر لیا۔

ملزمان کو کراچی کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا، سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزمان سے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا، دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج کر لیا گیا۔

گرفتار ملزم فراز احمد پہلے بھی مقدمات میں مطلوب تھا، ملزم فراز احمد پر حساس تنصیبات پر حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام ہے، ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ کارروائیوں کا اعتراف کیا ہے۔

ملزم صدر کراچی میں ڈینٹل کلینک پر ڈاکٹر کے قتل میں بھی ملوث ہے، ملزمان شہر میں دھماکے کی منصوبہ بندی میں ملوث رہے، سی ٹی ڈی نے گرفتار ملزمان کے سہولت کاروں کی تلاش شروع کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں