جنوبی لبنان میں حزب اللہ کی اسرائیل افواج کیخلاف 37 کارروائیاں

بیروت: (دنیا نیوز) لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے کہا ہے کہ اس نے جنوبی لبنان میں اسرائیلی افواج کے خلاف 37 فوجی کارروائیاں انجام دیں۔

تنظیم کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس کے جنگجوؤں نے مختلف مقامات پر اسرائیلی فوجیوں، فوجی گاڑیوں اور انجینئرنگ آلات کو نشانہ بنایا، حملوں کا زیادہ تر مرکز زوتر الشرقیہ، العدیسہ، الناقورہ، دبیل اور رب الثلاثین کے علاقے رہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کارروائیوں میں زوتر الشرقیہ میں قریبی فاصلے پر جھڑپیں، متعدد مرکاوا ٹینکوں اور آئرن ڈوم پلیٹ فارم کو نشانہ بنانا جبکہ الجلیل کے علاقوں میں اسرائیلی فوجی پوزیشنوں پر ڈرون حملے شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں