ٹرمپ کے دباؤ میں آکر ایران اپنی ریڈ لائنز سے پیچھے نہیں ہٹے گا: ابراہیم عزیزی

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی پارلیمنٹ کی نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے دباؤ میں آکر ایران اپنی ریڈ لائنز سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔

سوشل میڈیا پر اپنے ابراہیم عزیزی نے کہا ایران کو یورینیم افزودگی اور اس کی ملکیت کا حق حاصل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز پر ایران کی اتھارٹی برقرار رہے گی، پابندیاں ختم کرنا ایران کا بنیادی مطالبہ ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں