اسرائیل کا لبنان کے شمالی سرحدی علاقوں میں عائد تمام جنگی پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

تل ابیب: (دنیا نیوز) اسرائیل نے لبنان میں حزب اللہ کے ساتھ جاری نازک جنگ بندی کے درمیان شمالی سرحدی علاقوں پر عائد تمام جنگی پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

اسرائیلی فوج کے مطابق، آج صبح 6 بجے سے سرحدی محاذ سے متصل علاقوں میں نافذ تمام پابندیاں ختم کر دی جائیں گی، اس اعلان کے بعد شمالی علاقوں میں معمولاتِ زندگی کی بحالی اور شہری سرگرمیوں کی مکمل بحالی کی راہ ہموار ہونے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔

تاہم جنگ بندی کے باوجود لبنان میں کشیدگی مکمل طور پر ختم نہیں ہوئی، اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج نے ہفتے کے روز لبنان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کیں، جن میں درجنوں افراد جاں بحق ہوئے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق شمالی سرحدی علاقوں سے پابندیوں کا خاتمہ جنگ بندی پر اسرائیلی اعتماد کی عکاسی کرتا ہے تاہم حالیہ ہلاکتیں اس امر کی نشاندہی کرتی ہیں کہ سرحدی صورتحال اب بھی غیر یقینی اور حساس ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں